ٹیم کی فتح پر شائقین نے برطانوی پولیس کو بھی بھنگڑے ڈالنے پر مجبور کردیا ،بھارتیوں کے سینوں پر سانپ ہی لوٹ گیا

پیر 19 جون 2017 16:29

ٹیم کی فتح پر شائقین نے برطانوی پولیس کو بھی بھنگڑے ڈالنے پر مجبور کردیا ..
ڑلندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جون2017ء) آئی سی سی چیمپینز ٹرافی میں پاکستان نے بھارت کو عبرتناک شکست سے دوچار کیا تو پاکستان بھر کے علاوہ پوری دنیا میں مقیم پاکستانیوں نے اپنے اپنے طریقے سے جشن منایا۔ سٹیڈیم کے باہر تو کچھ ایسا عالم تھا کہ وہ بھی پاکستان ہی لگ رہا تھا۔

(جاری ہے)

سٹیڈیم میں آئے شائقین فتح کی خوشی میں ایسے بھنگڑے ڈالتے رہے کہ برطانوی پولیس اہلکار بھی ان کا ساتھ دینے پر مجبور ہو گئے اور پھر اس انداز میں پاکستانیوں میں خوشی میں شریک ہوئے کہ وہاں موجود بھارتیوں کے سینوں پر سانپ ہی لوٹ گیا۔ یہ ویڈیو منظرعام پر آنے کے بعد دھڑا دھڑ شیئر اور پسند کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :