وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ اور آئی جی سندھ کے درمیان سرد جنگ

ا پیکس کمیٹی کا اجلاس نہ ہونے سے سپیشل ایکشن پلان پر عملدرآمد روک دیا گیا

پیر 19 جون 2017 16:29

وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ اور آئی جی سندھ کے درمیان سرد جنگ
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جون2017ء) وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ اور آئی جی کے درمیان سرد جنگ کے باعث پانچ ماہ گزرنے کے باوجود سندھ اپیکس کمیٹی کا اجلاس نہ ہو سکا اور سپیشل ایکشن پلان پر عملدرآمد روک دیا گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سندھ میں وزیر اعلی مراد علی شاہ اور آئی جی سندھ کے درمیان سرد جنگ کی وجہ سے نیشنل ایکشن پلان پر بھی عملدرآمد روک دیا گیا ہے اور پانچ ماہ گزرنے کے باوجود بھی سندھ اپیکس کمیٹی کا اجلاس نہیں ہو سکا ہے جس کی وجہ سے 26 مقدمات ایسے ہیں جو کہ ملٹری کورٹس میں بھیجنے کے منتظر پڑے ہیں ۔ ۔

متعلقہ عنوان :