سید خورشید شاہ کا سکھر میں پانی کی بندش پر ایکسین ایری گیشن پر اظہار برہمی

ایکسین ایری گیشن کو تین روز میں نہروں تک پانی پہنچانے کی ہدایت

پیر 19 جون 2017 16:29

سید خورشید شاہ  کا سکھر میں پانی کی بندش پر ایکسین ایری گیشن پر اظہار ..
سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جون2017ء) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے پانی کی بندش پر ایکسین ایری گیشن پر اظہار برہمی کرتے ہوئے تین روز میں نہروں تک پانی پہنچانے کی ہدایت کر دی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پیر کے روز اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے پانی کی بلاجواز بندش پر ایکسین ایری گیشن پر سخت اظہار برہمی کرتے ہوئے تین روز میں نہروں کو پانی کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کر دی انہوں نے کہا کہ پانی کی بندش سے سینکڑوں ایکڑ زمین غیر آباد ہو رہی ہے اپنے حصے کا پانی آباد کاروں کو نہیں مل رہا ایمرجنسی کے طور پر پانی کی فراہمی کو برقرار رکھا جائے ۔