ن) لیگ کی حکومت صوبہ بھرمیںسبز انقلاب لانے کیلئے اربوںروپے خرچ کررہی ہے‘ چوہدری نوید احمد بھٹی

پیر 19 جون 2017 16:28

ن) لیگ کی حکومت صوبہ بھرمیںسبز انقلاب لانے کیلئے اربوںروپے خرچ کررہی ..
نارنگ منڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جون2017ء)یونین کونسل گھڑ یال کلاںکے چیئرمین چوہدری نویداحمدبھٹی ایڈووکیٹ نے کہاہے کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت صوبہ بھرمیںسبز انقلاب لانے کیلئے اربوںروپے خرچ کررہی ہے یہی وجہ ہے کہ ماضی کی نسبت آج کسان خوشحال زندگی گزاررہاہے انہوںنے چوہدری محمد سلیم گورائیہ ، حاجی مقصود احمدگورائیہ اور کسان کونسلر فاروق احمدگورائیہ کے ہمراہ راجباہ جیون گورائیہ تاکھوکھر والی جھال کی26برجی تک ازسرنوکھدائی کاافتتاح کرتے ہوئے کہاکہ وفاقی وزیرر اناتنویرحسین راناافضال حسین ضلعی چیئرمین رانااحمدعتیق انور اور پارلیمانی سیکرٹری چوہدری حسان ریاض کی سرپرستی میںیونین کونسل گھڑیال کلاں کے ہرگائوںمیں ترقیاتی کاموںکاجھال بچھادیاگیاہے کوئی گائوںبھی ترقیاتی کاموںسے محروم نہیںرہاکسانوںکی فلاح وبہبودکیلئے سڑکوںکے جھال بچھائے جارہے ہیں نہروںاور راجباہوںکوپختہ بنایاجارہاہے تاکہ ٹیل تک نہری پانی کی فراہمی یقینی بنائی جاسکے انہوںنے کہاکہ راجباہ جیون گورائیہ کی کھدائی سے تقریباً30دیہات مہتہ سوجا، امین شاہ دھگانہ ،مردانہ اور جیون گورائیہ وغیرہ کا ہزاروںایکڑ زرعی رقبہ سیراب ہوگا اور علاقہ میں سبز انقلاب لانے کانعرہ پوراہوگا اس موقع پر کسانوں اور کاشتکاروںنے 5سالہ درینہ مطالبہ پورا ہونے پر چیئرمین سے اظہارتشکرکیا ۔