نارنگ منڈی ،چوہدری امانت علی ہنجراء ایڈووکیٹ کی 22ویں بر سی

پیر 19 جون 2017 16:28

نارنگ منڈی ،چوہدری امانت علی ہنجراء ایڈووکیٹ کی 22ویں بر سی
نارنگ منڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جون2017ء)معروف سیاسی وسماجی شخصیت اور قانون دان چوہدری امانت علی ہنجراء ایڈووکیٹ کی 22ویںبر سی منائی گئی ۔

(جاری ہے)

آبائی گائوںکوٹ بھیلاںاورشیخوپورہ سول لائن میں قرآن خوانی ہوئی اور ان کی روح کو ایصال ثواب پہنچانے کیلئے خصوصی دعاکی گئی اس موقع پر تعزیتی ریفرنس ہوا جس سے جماعت اسلامی کے مرکزی رہنما چوہدر ی فرحان شوکت ہنجراء اور چوہدری رحمت علی ڈھلوںایڈووکیٹ نے ان کی ملی خدمات کوبے حدسراہا اور انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ چوہدری امانت علی ہنجراء مرحوم ایک بلند پایہ شخصیت کے مالک تھے وہ ہمیشہ انسانیت کی خدمت میں پیش پیش رہے ایسی عظیم ہستیاں صدیوںبعدجنم لیتی ہیںاللہ تعالی ان کے درجات بلند فرمائے اورانہیں جنت الفردوس میں اعلی مقام عطاء فرمائے آمین۔