نشہ معاشرتی برائی ہی نہیں بلکہ ایک بیماری ہے‘ ڈاکٹر ظفر اقبال میاں

پیر 19 جون 2017 16:28

نشہ معاشرتی برائی ہی نہیں بلکہ ایک بیماری ہے‘ ڈاکٹر ظفر اقبال میاں
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جون2017ء) نشہ معاشرتی برائی ہی نہیں بلکہ ایک بیماری ہے جو انسان کی جسمانی ذہنی اور روحانی صحت کوتباہ کر دیتی ہے نشے کی بیماری میں نا صرف مریض بلکہ اس کے گھر والے بھی سلگتے ہیں ،گلوبل این جی او ، و ری ہیب ریسرچ سنٹر نوجوان نسل کو نشے جیسی لعنت سے بچانے اور معاشرے کو منشیات سے پاک کرنے کے لیے اینٹی نارکوٹکس فورس کے شانہ بشانہ مصروف عمل ہے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار چیئر مین گلوبل این جی او ، و یوتھ کلب برائے انسداد منشیات ڈاکٹر ظفر اقبال میاں نے انسدا د منشیات کے عالمی دن کے حوالے سے منعقدہ فری کیمپ و سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ معاشرے کو منشیات سے پاک کرنے کے لیے ہم سب کو مل جل کر کام کرنا ہو گا ۔ حکومتی اداروں اور فورسز کا ساتھ دینا ہو گا پھر ہی مطلوبہ نتائج حاصل ہو سکیں گے اور معاشرے کو ڈرگ فری بنا سکیں گے ۔ اس سلسلہ میں انسداد منشیات کے عالمی دن کے موقع پر گلوبل این جی او ، ری ہیب و ریسرچ سینٹر ڈرگ فری واک کیمپ اور سیمینار کا انعقاد کر رہی ہے تا کہ معاشرے کے اندر زیادہ سے زیادہ منشیات کے خلاف شعور و آگاہی پیدا ہو سکے اور نشے سے پاک صحت مند معاشرے کا قیام عمل میں لایا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :