بارکھان میں بارشوں سے ہونیوالے نقصانات کا تخمینہ لگا کر جلد از جلد ان کا ازالہ ..
تازہ ترین : 1
بارکھان میں بارشوں سے ہونیوالے نقصانات کا تخمینہ لگا کر جلد از جلد ..

بارکھان میں بارشوں سے ہونیوالے نقصانات کا تخمینہ لگا کر جلد از جلد ان کا ازالہ کیا جائے،وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 جون2017ء)وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے ڈپٹی کمشنر بارکھان کو ہدایت کی ہے کہ ضلع بارکھان میں حالیہ بارشوں سے ہونے والے نقصانات کا تخمینہ لگا کر جلد از جلد ان کا ازالہ کیا جائے جبکہ انہوں نے پی ڈی ایم اے کو ہدایت کی ہے کہ بارشوں سے متاثرہ افراد کے لئے فوری طور پر امدادی اشیاء روانہ کرکے اپنی رپورٹ پیش کریں۔

واضح رہے کہ اسمبلی اجلاس کے دوران رکن صوبائی اسمبلی سردار عبدالرحمن کھیتران نے وزیراعلیٰ سے ملاقات کرکے ان کی توجہ بارشوں سے ہونے والے نقصانات کی جانب مبذول کرواتے ہوئے ان کے ازالہ کی درخواست کی تھی۔ وزیراعلیٰ نے یقین دلایا کہ نقصانات کے ازالہ اور متاثرین کی امداد وبحالی کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے جس پر سردار عبدالرحمن کھیتران نے وزیراعلیٰ کا شکریہ ادا کیا۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 19/06/2017 - 16:26:24

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں