الیکشن کمیشن نے سیّد خورشید شاہ کے خلاف زمین پر قبضہ سے متعلق درخواست خارج کر دی

پیر 19 جون 2017 16:03

الیکشن کمیشن نے سیّد خورشید شاہ کے خلاف زمین پر قبضہ سے متعلق درخواست ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جون2017ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سیّد خورشید شاہ کے خلاف زمین پر قبضہ سے متعلق درخواست خارج کر دی۔

(جاری ہے)

پیر کو چیف الیکشن کمشنر جسٹس سردار محمد رضا نے کہا کہ زمینوں پر قبضہ کا معاملہ سول عدالت کا ہے، درخواست الیکشن کمیشن میں نہیں بلکہ مجاز فورم پر دائرکی جائے۔ الیکشن کمیشن کے پانچ رکنی بنچ نے اپوزیشن لیڈرکے خلاف درخواست مسترد کی ہے۔ سکھر کے شہری عبدالغفار نے خورشید شاہ کے خلاف زمین پر قبضہ کے الزام میں درخواست دائر کی تھی۔