الیکشن کمیشن نے دانیال عزیز کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت 17 جولائی تک ملتوی کر دی

پیر 19 جون 2017 16:03

الیکشن کمیشن نے دانیال عزیز کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت 17 جولائی ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جون2017ء) الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ (ن) کے رہنماء دانیال عزیز کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت 17 جولائی تک ملتوی کر دی ہے۔

(جاری ہے)

پیر کو چیف الیکشن کمشنر سردار محمد رضا کی سربراہی میں 5 رکنی بنچ نے دانیال عزیزکے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کی۔ دانیال عزیز نے کمیشن کو اپنا جواب جمع کرایا تاہم چیف الیکشن کمشنر نے حلف نامہ کی تصدیق نہ ہونے پر دانیال عزیز کو دوبارہ جواب جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 17 جولائی تک ملتوی کر دی۔