Live Updates

سپریم کورٹ نے جے آئی ٹی کووارننگ دی،کام پردھیان دیں،دانیال عزیز،طلال چوہدری

جے آئی ٹی باربارعدالت سےوقت مانگ رہی ہے،وزیراعظم ہاؤس کے فون ٹیپ ہونابڑاانکشاف ہے،تصویرکس نے لیک کی،حسین نوازکوبھی انصاف ملناچاہیے،عمران خان کبھی اقتدارتک نہیں پہنچ سکتے۔(ن)لیگی رہنماؤں کی میڈیاسے گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 19 جون 2017 15:58

سپریم کورٹ نے جے آئی ٹی کووارننگ دی،کام پردھیان دیں،دانیال عزیز،طلال ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔آئی پی اے۔19جون2017ء) : سپریم کورٹ نے جے آئی ٹی کوبھی وارننگ دی ،کام پردھیان دیں،جے آئی ٹی باربارعدالت سے وقت مانگ رہی ہے،وزیراعظم ہاؤس کے فون ٹیپ ہونابڑاانکشاف ہے، تصویرکس نے لیک کی،حسین نوازکوبھی انصاف ملناچاہیے،عمران خان کواقتدارکیلئے عوام کی جے آئی ٹی سے گزرناپڑے گا۔ مسلم لیگ ن کے رہنماء دانیال عزیزاور طلال چوہدری میڈیاسے گفتگوکررہے تھے۔

ن لیگی رہنماء دانیال عزیزنے کہا کہ جے آئی ٹی باربارعدالت میں آکروقت مانگ رہی ہے۔جے آئی ٹی نے پہلے اطمینان کااظہارکیاتھا اب یکدم پتانہیں کیاہوا۔انہوں نے کہاکہ سپریم کورٹ نے جے آئی ٹی کوبھی وارننگ دی کہ آپ اپناکام دھیان سے کریں۔حکومت پہلے دن سے سرجھکارہی ہے۔کسی حکومتی اہلکارنے کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی۔

(جاری ہے)

نیب افسرکوسپریم کورٹ کے حکم پرشوکازنوٹس جاری کیا۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے جائزتحفظات پربھی نظرثانی کرنی چاہیے۔ہمیں امیدہے عدالت ن لیگ کے تحفظات پرنظرثانی کرے گی۔مسلم لیگ ن کے رہنماء طلال چوہدری نے کہاکہ جے آئی ٹی اپنی گرتی ساکھ کوبچانے کیلئے شکایات پیش کررہی ہے۔ہم کیس عوام کی عدالت میں بھی رکھیں گے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان اقتدارلینے کیلئے پاکستان سے دشمنی نہ کریں۔عمران خان کبھی اقتدارتک نہیں پہنچ سکتے۔وزیراعظم کی قیادت میں ملک ترقی کرے گاآپ حسدنہ کریں۔عمران خان کواقتدارکیلئے عوام کی جے آئی ٹی سے گزرناپڑے گا۔انہوں نے کہا کہ تصویرکس نے لیک کی،کیوں لیک کی گئی،حسین نوازکوبھی انصاف ملناچاہیے۔وزیراعظم ہاؤس کے فون ٹیپ ہونابڑاانکشاف ہے۔سپریم کورٹ سے امیدکرتے ہیں کہ ہمیں بھی انصاف فراہم کیاجائیگا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات