دھرنا سیاست کرنے والوں کی سازشیں مسلم لیگ(ن)کی حکومت کو انقلابی اقدامات سے نہیں روک سکتیں،مرتضیٰ جاوید عباسی

پیر 19 جون 2017 15:58

دھرنا سیاست کرنے والوں کی سازشیں مسلم لیگ(ن)کی حکومت کو انقلابی اقدامات ..
ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جون2017ء) ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی نے کہا ہے کہ وزیراعظم پاکستان محمد نواز شریف کی پاکستان مثبت معاشی پالیسیوں کے باعث بیرون ممالک سے سرمایہ پاکستان میں سرمایہ کاری کررہے ہیں۔پاک چائنہ اقتصادی راہداری معاشی انقلاب کا بڑا منصوبہ ہے ،صوبائی حکومت نے اس منصوبہ کو ناکام بنانے کی کوشش کی لیکن وہ ناکام رہی۔

دھرنا سیاست کرنے والے پاکستان کی بنیادوں کھوکھلا کرنے کی سازشوں میں مصروف ہیںلیکن مسلم لیگ (ن)نے ملک میں انقلابی اقدامات اٹھارہے ہیں۔وزیراعظم پاکستان کے نیشنل ہیلتھ پروگرام سے لاکھوں مستحق لوگوں کو علاج کی مفت سہولت میسر آرہی ہے۔آج ایبٹ آباد میں بھی اس پروگرام کا آغاز ہوچکا ہے ۔

(جاری ہے)

پہلے مرحلہ میں 30ہزار521مستحق خاندانو ں کو صحت کارڈ دئیے جارہے ہیں۔

اگلے ماہ سے نیا سروے کرکے مستحق لوگوں کو شامل کیاجائے گاتاکہ انہیں صحت کی سہولت میسر آسکے۔وہ سوموار کو ڈسٹرکٹ کونسل ہال ایبٹ آباد میں وزیراعظم ہیلتھ پروگرام کی افتتاحی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔تقریب کی صدارت سابق صوبائی وزیرعلی افضل خان جدون نے کی جبکہ پروگرام کی مہمان خصوصی وزیرمملکت برائے ہیلتھ سروسزریگولیشنزاینڈ کوارڈینیشن سائرہ افضل تارڈ تھیں۔

اس موقع پر اراکین صوبائی اسمبلی سردار فرید،رقعیہ حناء،آمنہ سردار،سابق صوبائی وزیر محمد ایوب آفریدی،سابق ممبران صوبائی اسمبلی عنایت اللہ خان جدون،سردار شمعون یار خان،ممبران ضلع وتحصیل کونسل ا ورپارٹی عہدیدار بھی موجود تھے۔ڈپٹی سپیکر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ موجوہ وفاقی حکومت کی پالیسیوں کے باعث آج ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ ہوچکا ہے جوعرصہ سے دہشت گرد ی کی آگ میں جل رہا تھا جس سے ہزاروں قیمتیں جانیں ضائع ہوئیں۔

توانائی کے بحران کے خاتمہ کیلئے متعدد منصوبے اپنی تکمیل کے آخری مراحل میں ہیںجن کے مکمل ہونے کے بعد ملک سے اندھیروں کا خاتمہ ہوجائے گا۔انہوں نے کہا کہ 18ترمیم کے بعد متعدد اختیارات صوبائی حکومتوں کو منتقل ہوچکے ہیں جس سے ہمیں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ایبٹ آباد میں بائی پاس نہ ہونے کے باعث سینکڑوں لوگ علاج کے سہولت نہ ملنے کے باعث موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں۔

گزشتہ ایک سال کے دوران سفر ی سہولیات نہ ہونے کے باعث حویلیاں سے ایبٹ آباد آتے ہوئی32قیمتی انسانی جانیں ضائع ہوئیں جس کی ذمہ دار صوبائی حکومت ہے۔ایبٹ آباد کے دو صوبائی وزراء نے بائی پاس منصوبے کی این اوسی میں بڑی رکاوٹ بنے رہے۔ہزارہ موٹروے جو وزیراعظم کا ہزارہ کے عوام کو تحفہ ہے کے مکمل ہونے کے بعد جہاں ہزارہ کے عوام کو بہترین سفری سہولیات میسرآئیں گے وہاں ہمارے نوجوانوں کو روزگارکے مواقع بھی میسر آئیں گے۔

انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کی صوبائی حکومت نے صحت اورتعلیم کا شعبہ این جی اوز کے حوالہ کرکے تباہ کردیا ہے۔سابق صوبائی حکومتوں کی جانب سے بنائے جانے والے 11سی کیٹیگریزکے ہسپتالوں میں چار سال میں سٹاف اورمشنری بھی فراہم نہیں کی جاسکی ہے جن میں دو آر ایچ سی تحصیل حویلیاں میں38کروڑ روپے کی لاگت سے ان عمارتیں مکمل تھیں جبکہ صوبہ میں دیگر آرایچ سیز کی عمارتیں بھی مکمل ہونے کے باوجود سٹاف کی تعیناتی نہ ہونا صوبائی حکومت کی ناکامی کا ثبوت ہے۔

متعلقہ عنوان :