چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کی فتح پر ملتان ڈسٹرکٹ بار کی ہڑتال، سائیلن کو مشکلات کا سامنا

پیر 19 جون 2017 15:56

چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کی فتح پر ملتان ڈسٹرکٹ بار کی ہڑتال، سائیلن ..
ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 جون2017ء) چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کی جیت کی خوشی میں ملتان ڈسٹرکٹ بار نے ہڑتال کا اعلان کردیا، سائیلن کو مشکلات کا سامنا کر پڑ ا ۔تفصیلات کے مطابق چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کی جیت کی خوشی میں ملتان ڈسٹرکٹ بار نے ہڑتال کا اعلان کردیا جس کے باعث سائیلن کو مشکلات کا سامنا کر پڑ ا۔

(جاری ہے)

صدر ڈسٹرکٹ بار ملتان محمد یوسف زبیر نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی ٹیم نے روایتی حریف کو پچھاڑ کر عید کا تحفہ دے دیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وکلا برادری کی جانب سے پوری قوم کو جیت کی مبارکباد دیتے ہیں ۔ اسی خوشی میں وکلا پیر کو عدالتوں میں مقدمات کی سماعت کے لئے پیش نہیں ہوئے ۔واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان نے چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں روایتی حریف بھارت کو 180 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔ اس شاندار فتح پر پاکستان سمیت دنیا میں پاکستانیوں نے جشن منایا تھا۔

متعلقہ عنوان :