پاک فوج کامعروف فٹبالرر رونالڈینو اور ٹیم کو پاکستان آمد پرخوش آمدید

پاکستان ایک امن پسند ملک ہے جو کھیلوں سے بہت محبت رکھتا ہے،ترجمان پاک فوج میجرجنرل آصف غفور کا ٹوئٹرپیغام

پیر 19 جون 2017 15:55

پاک فوج کامعروف فٹبالرر رونالڈینو اور ٹیم کو پاکستان آمد پرخوش آمدید
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 جون2017ء) آئی ایس پی آر کے ترجمان میجرجنرل آصف غفور معروف فٹبالر اور برازیل کے سابق کھلاڑی رونالڈینو کو پاکستان آکر فٹبال کھیلنے پر خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایک امن پسند ملک ہے جو کھیلوں سے بہت محبت رکھتا ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ رونالڈینو اور ان کی ٹیم کا پاکستان میں خیر مقدم کرتے ہیں،رونالڈینو اور ان کی ٹیم 6سی8 جولائی تک پاکستان میں رہیں گی دورے کے دوران کھلاڑی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کریں گے اور وہ پاکستان میں فٹبال کو اجاگر کرنے کیلئے کراچی اور لاہور میں فٹبال میچز کھیلیں گے ۔

انہوں نے کہا پاکستان امن پسند اور کھیلوں سے محبت کرنے والا ملک ہے۔ آرمی چیف کرکٹ کے بعد پاکستان میں دوبارہ کھیلوں کو اجاگر کرنے کا انیشیٹولے رہے ہیں