Live Updates

زرداری، نواز کے ماتحت فرشتے بھی لگ جائیں تو کرپشن نہیں رکے گی، عمران خان

ملک میں کرپشن کا ٹیلنٹ خوفناک ہے‘ یہ ملک کو مقروض کرتا جارہا ہے،پانامہ ملککا فیصلہ کن کیس ہے اس سے ملک کی تقدیر بدلے گی ،800سی900ارب روپے کی ملک سے باہرجائیداد خریدی گئی،نواز شریف نے اپنی کرپشن چھپانے کیلئے ادارے تباہ کیے،قومی کرکٹ ٹیم کی فتح پر بہت خوشی ہوئی،ٹیلنٹ کی کمی نہیں ٹیم کا سٹرکچر ٹھیک کرنے کی ضرورت ہے،وزیراعظم بورڈ چیئرمین تعینات کرے تو اس میں سیاست آجاتی ہے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی میڈیا سے گفتگو

پیر 19 جون 2017 15:55

زرداری، نواز کے ماتحت فرشتے بھی لگ جائیں تو کرپشن نہیں رکے گی، عمران ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 جون2017ء) سربراہ تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے اس ملک میں کرپشن کا ٹیلنٹ خوفناک ہے کرپشن کا ٹیلنٹ ملک کو مقروض کرتا جارہا ہے،پانامہ کیس ملک میں فیصلہ کن کیس ہے،800سی900ارب روپے کی ملک سے باہرجائیداد خریدی گئی،سپریم کورٹ نے کہا نواز شریف نے اپنی کرپشن چھپانے کیلئے ادارے تباہ کیے،پانامہ کیس فیصلہ کرے گا،ملک کس طرف جائے گا قومی کرکٹ ٹیم کی فتح پر بہت خوشی ہوئی،ٹیلنٹ کی کمی نہیں ٹیم کا سٹرکچر ٹھیک کرنے کی ضرورت ہے،وزیراعظم بورڈ چیئرمین تعینات کرے گا تو اس میں سیاست آجاتی ہے۔

پیر کو میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا قومی ٹیم کی فتح پر بہت خوش ہوئی ہے۔سرفراز اور ان کی ٹیم کو مبارکباد دیتا ہوں۔ٹیلنٹ کی کمی نہیں۔

(جاری ہے)

ٹیم کا سٹرکچر ٹھیک کرنے کی ضرورت ہے۔نجم سیٹھی جیسے لوگ کرکٹ کا سسٹم ٹھیک نہیں کرسکتے ۔سسٹم ٹھیک ہوجائے تو پاکستان کرکٹ کا سپرپاور بن سکتا ہے۔انہوں نے مزید کہا 20کروڑ افراد میں سے کوئی بھی اولمپکس میں نہیں جاتا۔

پانامہ کیس ملک میں فیصلہ کن کیس ہے۔کرپشن ملک کوتباہ کررہی ہے۔جیسا ٹیلنٹ پاکستان میں ہے۔شاہد ہی کہیں ہو۔فخر زمان کی بیٹنگ سے یہ بات ثابت ہوگئی ہے۔عمران خان نے کہا ہمارے زمانے میں پاکستان کرکٹ کی سپرپاور تھی دیگرممالک میں ٹیلنٹ کو پالش کرنے کا نظام موجود ہے۔پاکستان ہاکی اور اسکواش کی طرح دیگر کھیل کا شعبہ بھی تباہ حال ہے۔وزیراعظم بورڈ چیئرمین تعینات کرے گا تو اس میں سیاست اجاتی ہے۔

کرپشن کا ٹیلنٹ ملک کو مقروض کرتاجارہا ہے۔800سی900ارب روپے ی ملک سے باہر جائیداد خریدی گئی ۔پانامہ کیس ثابت کرے گا کرپشن کرنے والا کہا رہے گا۔عمران خان نے کہا ملک میں کرپشن سسٹم کو ڈی ریل کررہی ہے۔فیصلہ نواز شریف کے خلاف ہوا تو سب کی باری آجائے گی۔پانامہ کیس فیصلہ کرتے گاکہ ملک کس طرف جائے گا۔سپریم کورٹ نے کہانوا ز شریف نے اپنی کرپشن چھپانے کیلئے ادارے تباہ کیے۔اس ملک میں کرپشن کا ٹیلنٹ خوفناک ہے۔مغرب میں فرشتے نہیں لیکن جو کرپشن کرتا ہے۔پکڑا جاتا ہے۔وہاں سسٹم ہے۔آصف زرداری ،نواز شریف کے ماتحت فرشتے بھی لگادیںتب بھی کرپشن نہیں رکے گی۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات