فرانسیسی پارلیمانی انتخابات میں صدر میکرون کی جماعت کو واضح اکثریت حاصل

فرانس کی قومی اسمبلی میں 156 خواتین منتخب ہوئیں جو ایک ریکارڈ ہے،42فیصد افرادنے ووٹ کا حق استعمال کیا

پیر 19 جون 2017 15:38

فرانسیسی پارلیمانی انتخابات میں صدر میکرون کی جماعت کو واضح اکثریت ..
پیرس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جون2017ء) فرانس کے پارلیمانی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں صدر میکرون کی جماعت نے واضح اکثریت حاصل کرلی۔

(جاری ہے)

فرانس کی قومی اسمبلی میں 156 خواتین منتخب ہوئیں جو ایک ریکارڈ ہے،42فیصد افرادنے ووٹ کا حق استعمال کیامیڈیارپورٹس کے مطابق فرانس کی قومی اسمبلی میں 156 خواتین منتخب ہوئیں جو ایک ریکارڈ ہے۔ پارلیمانی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں 42 فیصد افراد نے ووٹ کا حق استعمال کیا۔ قدامت پسند میری لی پین کی جماعت کو ایک بار پھر شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔اعتدال پسند میکرون رواں سال مئی میں ہوئے صدارتی انتخابات میں ملک کے پہلے نوجوان صدر منتخب ہوئے تھے۔ نو منتخب صدر میکرون کی پارٹی ری پبلک ان دی موو ایک سال پہلے وجود میں آئی ہے۔