آئی سی سی رینکنگ: حسن علی ،بابر اعظم کو محنت کا صلہ مل گیا

پیر 19 جون 2017 15:22

آئی سی سی رینکنگ: حسن علی ،بابر اعظم کو محنت کا صلہ مل گیا
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار19جون۔2017ئ) فاسٹ باﺅلر حسن علی اور بلے باز بابر اعظم کو چیمپئنز ٹرافی میں بہترین پرفارمنس کا پھل مل گیا، حسن رینکنگ میں ساتویں جبکہ نوجوان بیٹسمین نے پانچویں پوزیشن پر قبضہ جما لیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق منی ورلڈ کپ میں پاکستانی کھلاڑیوں کی محنت رنگ لے آئی، ٹورنامنٹ کی ٹرافی کیساتھ کئی کھلاڑیوں کو رینکنگ میں ترقی کا تحفہ بھی مل گیا، فاسٹ باﺅلر حسن علی بڑے بڑے ناموں کو پیچھے چھوڑ کر ون ڈے رینکنگ میں ساتویں نمبر پر براجمان ہوگئے ۔

ٹاپ آرڈربلے باز بابراعظم کو 8 ویں سے 5 ویں پوزیشن پر ترقی مل گئی،اظہر علی 31 ویں، کپتان سرفراز احمد 32 ویں نمبر پر ہیں، چیمپئنز ٹرافی فائنل کے ہیرو فخر زمان کاعالمی رینکنگ میں 97 واں نمبر ہے،آل راﺅنڈر محمد حفیظ بھی بیٹنگ کے شعبے میں ترقی کیساتھ ٹاپ 20 میں شامل ہو گئے۔