سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع کی پارلیمنٹ اور پاکستان کے عوام کی جانب سے پاکستانی کرکٹ ٹیم کی چیمپئنز ٹرافی میں شاندار ٹیم ورک کے ساتھ کامیابی پر مبارکباد

پیر 19 جون 2017 15:33

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع کی پارلیمنٹ اور پاکستان کے عوام کی ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جون2017ء) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع نے پارلیمنٹ اور پاکستان کے عوام کی جانب سے پاکستانی کرکٹ ٹیم کی چیمپئنز ٹرافی میں شاندار ٹیم ورک کے ساتھ کامیابی پر دلی کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد دی ہے۔

(جاری ہے)

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کی جانب سے پیر کو اجلاس میں تہنیتی قرارداد منظور کی گئی جس میں قومی کرکٹ ٹیم کی شاندار کارکردگی، عزم، لگن کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس تاریخ ساز کامیابی نے قومی مورال بلند کیا ہے اور سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع سرفراز احمد کی قیادت میں قومی ٹیم اور فخر الزمان اور حسن علی جیسے کھلاڑیوں کو مبارکباد پیش کرتی ہے۔

سینیٹ ڈیفنس کمیٹی نے مقبوضہ کشمیر کے عوام کی جانب سے اپنے پاکستانی بھائیوں کے ساتھ پاکستان کی جیت پر یکجہتی منانے پر شکریہ ادا کیا ہے جنہوں نے ثابت کیا ہے کہ ان کے دل آزادی اور پاکستان سے الحاق کے لئے دھڑکتے ہیں۔