عبدالرشید ترابی کا بشارت شہید کی والدہ کی وفات پراظہارتعزیت

پیر 19 جون 2017 15:29

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جون2017ء) جماعت اسلامی آزاد جموںوکشمیرکے امیر وممبرقانون ساز اسمبلی عبدالرشید ترابی نے مقبوضہ کشمیرمیںجاکر شہادت کاروتبہ پانے والے بشارت عباسی شہید کی والدہ کی وفات پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہاہے کہ ایسی مائیں پوری قوم کا سہرا ہوتی ہے جن کے بچے راہ جہاد میں کام آتے ہیں وہ اپنے بچو کو اس راہ میں جہاد کے لیے تیار کرتی ہیں،بشارت عباسی اور عابد عباسی کی والدہ کو اللہ تعالیٰ جنت اور لواحقین کو صبر جمیل عطاء فرمائے۔

(جاری ہے)

امیر جماعت اسلامی عبدالرشید ترابی اور دیگر جماعت اسلامی کے قائدین نے نماز جنازہ میں شرکت کی ۔

متعلقہ عنوان :