لکی مروت پولیس کا جرائم پیشنہ عناصر کیخلاف آپریشن، دو درجن اشتہاری مجرم، مشتبہ افراد گرفتار، اسلحہ برآمد کرلیا گیا

پیر 19 جون 2017 15:29

لکی مروت پولیس کا جرائم پیشنہ عناصر کیخلاف آپریشن، دو درجن اشتہاری ..
لکی مروت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جون2017ء) پولیس نے جرائم پیشہ گروہوں اور شرپسندوں کے خلاف سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کے دوران دو درجن اشتہاری مجرم اور مشتبہ افراد گرفتار کرکے ان کے قبضے سے غیر قانونی ہتھیار برآمد کرلئے ڈی پی او سید خالد ہمدانی کی ہدایت پر پولیس نے گذشتہ72گھنٹوں کے دوران مختلف علاقوں میں تین آپریشن کئے جس میں انسداد دہشت گردی سکواڈ اور ایلیٹ فورس کے کمانڈوز نے بھی حصہ لیا آپریشن کے دوران پولیس نے شرپسندوں اور مطلوب افراد کے ٹھکانے تباہ کردیئے تجوڑی کے قریب فرنٹیئر ریجن کی قبائلی پٹی سے متصل سرحدی علاقے میں انٹیلی جنس بنیادوں پر ہونے والے آپریشن میں قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکاروں نے پانچ اشتہاری مجرم دھر لئے تین مزید اشتہاری مجرمان دیگر علاقوں سے پکڑے گئے پولیس نے کاروائی کے دوران15مشتبہ افراد بھی گرفتار کرلئے اور سماج دشمن عناصر کے قبضے سے 4کلاشنکوفیں، ایک کلاکوف،3بندوقیں،8پستول اور539کارتوس برآمد کرکے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلئے گئے۔

متعلقہ عنوان :