مذہبی تعصب پر مسلمان لڑکی کو ورجینیا میں قتل کر دیا گیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 19 جون 2017 15:01

ورجینیا (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19 جون 2017ء) : امریکی ریاست ورجینیا میں ایک مسلمان لڑکی کو مذہبی تعصب کی بنیاد پر قتل کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق 17 سالہ مسلمان لڑکی نربا مسجد سے عبادت کے بعد باہر نکلی ہی تھی کہ ایک شخص نے بیس بال کے بلے کے پے در پے وار کر کے اسے قتل کر دیا۔

(جاری ہے)

نربا کو مذہبی تعصب کی بنیاد پر قتل کیا گیا۔ نربا کے قتل کے بعد مسلم کمیونٹی میں خوف و ہراس پایا جاتا ہے۔ امریکی پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :