22جون کو سال کا طویل ترین دن اور مختصر ترین رات ہو گی

پیر 19 جون 2017 15:11

22جون کو سال کا طویل ترین دن اور مختصر ترین رات ہو گی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 جون2017ء)22جون بدھ کو سال کا طویل ترین دن جبکہ مختصر ترین رات ہو گی۔ماہرین فلکیات کے مطابق22جون2017ء اس سال کا طویل ترین دن جبکہ مختصر ترین رات ہو گی۔

(جاری ہے)

یکم جولائی کے بعد دن کا دورانیہ بتدریج کم ہو نا شروع ہو جاتا ہے اور 22ستمبر کو دن اور رات کا دورانیہ تقریباً برابر ہوتا ہے جبکہ اس کے بعد راتوں کے دورانیے میں اضافہ اور دن کا دورانیہ مختصر ہونا شروع ہو جاتا ہی22دسمبر سال کا مختصر ترین دن اور رات طویل ترین ہوتی ہے۔