بے نظیر بھٹو کا64واں یوم پیدائش 21جون کو منایا جائے گا

ملک بھر میں پیپلز پارٹی کے زیر اہتمام سالگرہ تقریبات منعقد ہوں گی

پیر 19 جون 2017 15:11

بے نظیر بھٹو کا64واں یوم پیدائش 21جون کو منایا جائے گا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 جون2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی کی چیئرپرسن،سابق وزیر اعظم محترمہ بے نظیر بھٹو کا64واں یوم پیدائش 21جون بدھ کو منایا جائے گا سالگرہ تقریبات کے سلسلے میں جنوبی پنجاب کے شہروں ملتان،ڈیرہ غازی خان،مظفر گڑھ ،خانیوال،جہانیاں ،ٹھٹھہ صادق آبادمیاں چنوںسمیت ملک بھر کے صوبائی ہیڈ کوارٹرز ،ڈویژنل اور ضلعی دفاتر کے ساتھ ساتھ تحصیل اور قصبات کی سطح پر بھی پیپلز پارٹی کے زیر اہتمام سالگرہ تقریبات منعقد ہوں گی بلڈ کیمپ بھی لگائے جائیں گے جہاں پیپلز پارٹی کے رہنما،کارکن،عوامی نمائندے اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ افراد خون کے عطیات دیں گے جبکہ قرآن خوانی کا اہتمام بھی کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کے یوم پیدائش کے سلسلے میںملک بھر کے اخبارات خصوصی ایڈیشن شائع کریں گے جبکہ پی ٹی وی اور نجی وی چینلز سے بھی محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کے حالات زندگی پر مبنی دستاویزی پروگرام نشر کیے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :