مخدوم شاہ محمود قریشی کی 61ویں سالگرہ بائیس جون کو ہوگی

پیر 19 جون 2017 15:06

مخدوم شاہ محمود قریشی کی 61ویں سالگرہ بائیس جون کو ہوگی
ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 جون2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور سابق وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی 22جون کو اکسٹھ برس کے ہو جائیں گے ان کی 61ویں سالگرہ بائیس جون کو ہوگی اس سلسلے میں منعقدہ تقریبات میں مخدوم شاہ محمود قریشی کی درازی عمر کیلئے دعائیں مانگی جائیں گی ٹھٹھہ ،صادق آباد،جہانیاں سمیت جنوبی پنجاب میں بھی ان کے مریدین سالگرہ تقریب منعقد کریں گے۔

(جاری ہے)

جنوبی پنجاب کے شہر ملتان کے اہم سیاسی و مذہبی گھرانے سے تعلق رکھنے والے مخدوم شاہ محمود قریشی22جون 1956ء کو پیدا ہوئے۔ مخدوم شاہ محمود قریشی ملتان میں درگاہ عالیہ بہائوالدین زکریا اور حضرت شاہ رکن عالم ؒ کے سجادہ نشین اور روحانی پیشوا بھی ہیں۔

متعلقہ عنوان :