الیکشن کمیشن نے خورشید شاہ کے خلاف زمین پر قبضے سے متعلق درخواست مسترد کر دی

معاملہ سول عدالت کا ہے ، قبضے کی درخواست الیکشن کمیشن نہیں متعلقہ فورم پر دائر کی جائے ،چیف الیکشن کمشنر سردار رضا

پیر 19 جون 2017 15:06

الیکشن کمیشن نے خورشید شاہ کے خلاف زمین پر قبضے سے متعلق درخواست مسترد ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 جون2017ء) الیکشن کمیشن نے اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ کے خلاف زمین پر قبضے سے متعلق درخواست مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ معاملہ سول عدالت کا ہے ، قبضے کی درخواست الیکشن کمیشن نہیں متعلقہ فورم پر دائر کی جائے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق چیف الیکشن کمشنر سردار رضا کی سربراہی میں الیکشن کمیشن کے بینچ نے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کے خلاف شہری کی درخواست پر سماعت کی جس میں سکھر کے رہائشی عبدالغفار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ اپوزیشن لیڈر ہماری زمین پر قبضہ کروانے میں اپنا اثر و رسوخ استعمال کر رہے ہیں ۔

چیف الیکشن کمشنر سردار رضا نے درخواست کو ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا ااور کہا کہ یہ معاملہ سول عدالت کا ہے ، زمین پر قبضہ سے متعلق درخواست الیکشن کمیشن نہیں متعلقہ فورم پر دائر کی جائے ۔