زرعی شعبہ ملکی معیشت اور کسانوں کی خوشحالی کیلئے انتہائی اہمیت کاحامل ہے،شہبازشریف

پیر 19 جون 2017 15:06

زرعی شعبہ ملکی معیشت اور کسانوں کی خوشحالی کیلئے انتہائی اہمیت کاحامل ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 جون2017ء) وزیراعلی پنجاب میاں شہبازشریف نے کہاہے کہ زرعی شعبہ ملکی معیشت اور کسانوں کی خوشحالی کیلئے انتہائی اہمیت کاحامل ہے، حکومت نے زرعی شعبے کی ترقی کیلئے اربوں روپے مالیت کاخصوصی کسان پیکج بھی دیاہے، بجٹ میں زراعت ،آبپاشی، لائیو سٹاک، جنگلات، ماہی پروری اورخوراک کیلئی140رب روپے سے زائدکیرقم مختص کی ہے۔

(جاری ہے)

پیر کو مسلم لیگ (ن) کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا پنجاب ایگریکلچرفوڈ اینڈڈرگ اتھارٹی کے قیام کامقصد لوگوں کو معیاری ادویات اور خوراک کی فراہمی کو یقینی بناناہے، زرعی شعبہ ملکی معیشت اور کسانوں کی خوشحالی کیلئے انتہائی اہمیت کاحامل ہے انہوں نے کہا نئے بجٹ میں زراعت ،آبپاشی، لائیو سٹاک، جنگلات، ماہی پروری اورخوراک کے شعبوں کیلئے ایک سوچالیس ارب روپے سے زیادہ کی خطیررقم مختص کی گئی ہے ، زرعی شعبے کے فروغ کیلئے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔انہوں نے کسانوں کی بہتری کیلئے زرعی شعبے کو جدید بنانے پرزوردیا۔وزیراعلی نے کہاکہ حکومت نے زرعی شعبے کی ترقی کیلئے اربوں روپے مالیت کاخصوصی کسان پیکج بھی دیاہے۔

متعلقہ عنوان :