لوڈشیڈنگ بڑھتے ہی سندھ کو بجلی چور کہا جارہا ہے،

سندھی عوام کھڑے ہوگئے تو وفاق کیلئے مشکل ہوگی، خورشید شاہ

پیر 19 جون 2017 15:06

لوڈشیڈنگ بڑھتے ہی سندھ کو بجلی چور کہا جارہا ہے،
ْسکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 جون2017ء) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے کہا ہے لوڈشیڈنگ بڑھتی جارہی ہے سندھ کو بجلی چور کہا جارہا ہے پنجاب میں بجلی چوری تینوں صوبوں سے زیادہ ہے سندھ کے عوام کھڑے ہوگئے تو وفاق کے لیے مشکل ہوگی،قومی کرکٹ ٹیم نے عوام کے دل جیت لیے ہیں 20ارب خرچ کرکے بھی اتنی عز ت نہیں مل سکتی تھی کشمیریوں پر بھارتی مظالم بڑھتے جارہے ہیں۔

نوا ز شریف مودی کے ساتھ دوستی نبھارہے ہیں دوستی کی وجہ سے کشمیر معاملے کو سنجیدہ نہیں لیا جارہا کوشش ہوگی 2018میں انتخابات میں پنجاب سے زیادہ سیٹیں جیتیں۔پیر کو تفصیلات کے مطابق سید خورشید شاہ نے پنوعاقل میں مختلف نہروں کا دورہ کیا۔کسانوں نے خورشید شاہ سے شکوہ کیا کہ بااثر افراد پانی چوری کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

خورشیدشاہ نے کہا کہ نہری پانی چوری کرنیوالوں کے خلاف مقدمات درج کیے جائیں گے۔

نہری پانی چوری کرنے والوں کو معاف نہیںکیا جائے گاانہوں نے مزید کہا کہ قومی کرکٹ ٹیم نے عوام کے دل جیت لیے ہیں۔20ارب خرچ کرکے بھی اتنی عزت نہیں مل سکتی تھی۔12کھلاڑیوں نے پاکستان کی شان کوبلند کردیا۔جے آئی ٹی حکومت کے ماتحت ہے۔لوڈشیڈنگ بڑھتی جارہی ہے۔سندھ کو بجلی چور کہا جارہا ہے۔پنجاب میں بجلی چوری تینوں صوبوں سے زیادہ ہے۔سندھ کے عوام کھڑے ہوئے تو وفاق کیلئے مشکل ہوگی۔کشمریوں پر بھارتی مظالم بڑھتے جارہے ہیں۔نواز شریف مودی کے ساتھ دوستی نبھارہے ہیں۔خورشید شاہ نے کہا دوستی کی وجہ سے کشمیر معاملے کو سنجیدہ نہیں لیا جارہا۔کوشش ہے۔2018 میں انتخابات میں پنجاب سے زیادہ سیٹیں جیتیں۔ہر پارٹی کی کوشش ہوتی ہے کہ وہ حکومت بنائے۔