فرانس، ماکروں کی جماعت کی کامیابی پر میرکل کی طرف سے مبارکباد

پیر 19 جون 2017 15:02

فرانس، ماکروں کی جماعت کی کامیابی پر میرکل کی طرف سے مبارکباد
برلن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 جون2017ء) جرمن چانسلر انجیلا میرکل نے فرانسیسی پارلیمانی انتخابات میں لا ریپبلک آں مارش کی کامیابی پر صدر ایمانوئل ماکروں کو مبارکباد دی ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق میرکل نے ماکروں کی پارٹی کی اس جیت کو جرمنی، فرانس اور یورپ کے بہتر تعاون کے حوالے سے ایک نئی امید سے تعبیر کیا۔

(جاری ہے)

جرمن وزیر خارجہ زیگمار گابریئل نے بھی ماکروں کو تہنیتی پیغام ارسال کیا ہے۔ ان کے بقول ان انتخابی نتائج کے بعد فرانس اور یورپ میں اصلاحات کے راستے کی تمام رکاوٹیں دور ہو گئی ہیں۔ پارلیمانی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے بعد ماکروں کی جماعت کو 577 رکنی پارلیمان میں مجموعی طور پر 331 نشستیں حاصل ہو گئی ہیں۔ قطعی اکثریت کے لیے 289 نشستیں درکار تھیں۔

متعلقہ عنوان :