مصر، قاہرہ میں بم دھماکہ ،ایک پولیس افسر ہلاک ،4 زخمی

پیر 19 جون 2017 15:02

مصر، قاہرہ میں بم دھماکہ ،ایک پولیس افسر ہلاک ،4 زخمی
قاہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 جون2017ء) مصر کے دارالحکومت قاہرہ کے جنوب میں واقع علاقے معدی میں بم دھماکے میں ایک پولیس افسر ہلاک اور چار زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق مصر کی وزارت داخلہ نے ایک بیان میں بتایا ہے کہ گزشتہ روز علی الصباح ایک بجے کے قریب پولیس افسروں کا ایک گروپ اور سنٹرل سکیورٹی فورسز کا ایک رکن البساتین پولیس اسٹیشن کے نزدیک سے گزررہے تھے۔

اس دوران شاہراہ پر نصب ایک بم دھماکے سے پھٹ گیا۔بیان کے مطابق اس بم دھماکے کے نتیجے میں فرسٹ لیفٹیننٹ علی احمد شوقی علی عبدالخالق جاں بحق ہوگئے ہیں۔زخمیوں میں ایک افسر اور تین رنگروٹ شامل ہیں۔زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا اور سکیورٹی فورسز نے بم حملہ کرنے والے افراد کی تلاش شروع کردی۔