اسرائیلی خاتون اہلکارکی چاقو حملے میں ہلاکت، فلسطینیوںکیلئے رمضان میں خیرسگالی کے اقدامات واپس

پیر 19 جون 2017 15:02

اسرائیلی خاتون اہلکارکی چاقو حملے میں ہلاکت، فلسطینیوںکیلئے رمضان ..
مقبوضہ بیت المقدس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 جون2017ء)اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے ایک اسرائیلی خاتون اہلکار کی چاقو حملے میں ہلاکت کے بعد رمضان کے دوران میں فلسطینیوں کو مسجد اقصی میں آنے کے لیے دی گئی اجازت واپس لے لی ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں کے مکانوں کو مسمار کرنے کی تیاری کی جارہی ہے اور مقبوضہ بیت المقدس کے قدیم حصے میں سکیورٹی کو مضبوط بنانے کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ چاقووں اور ایک خود مختار ہتھیار سے مسلح تین فلسطینیوں نے جمعہ کی شب بیک وقت دو جگہوں پر حملے کیے تھے۔ایک حملے میں اسرائیلی پولیس کی اسٹاف سارجنٹ میجر حدث ملکہ ہلاک ہوگئی تھی۔اس کی عمر 23 سال تھی۔نیتن یاہو اسرائیلی کابینہ کے ہفتہ وار اجلاس کے موقع پرفلسطینی صدر محمود عباس پر برس پڑے ہیں اور انھیں اس حملے کی مذمت نہ کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔اسرائیل نے قبل ازیں خیر سگالی کے طور پر رمضان میں فلسطینیوں کے لیے بعض اقدامات کا اعلان کیا تھا اور غزہ سے تعلق رکھنے والے ایک سو فلسطینیوں کو مقبوضہ بیت المقدس میں مسجدِ اقصی میں نمازوں کی ادائی کے لیے آنے کی اجازت دی تھی۔