بحرین، حکومت مخالف لیڈر کی رہائش گاہ کے قریب بم دھماکہ، سیکیورٹی اہلکار ہلاک، 2 زخمی

پیر 19 جون 2017 14:53

بحرین، حکومت مخالف لیڈر کی رہائش گاہ کے قریب بم دھماکہ، سیکیورٹی اہلکار ..
مناما(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 جون2017ء) خلیجی ریاست بحرین میں حکومت مخالف رہ نما عیسی قاسم کی رہائش گاہ کے قریب ہونے والے بم دھماکے کے نتیجے میں ایک سیکیورٹی اہلکار جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق کے مطابق بحرینی وزارت داخلہ کی طرف سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ حکومت مخالف لیڈر عیسی قاسم کی الدراز کے مقام پر واقع رہائش گاہ کے قریب ہونے والے بم دھماکے میں ایک اہلکار شہید اور دو زخمی ہوگئے۔

بیان میں واقعے کو دہشت گردانہ کارروائی قرار دیتے ہوئے اس کی فوری تحقیقات کا اعلان کیا گیا ہے۔خیال رہے کہ گذشتہ ماہ بحرینی پولیس نے دہشت گردی کے الزام میں عیسی قاسم نامی شیعہ لیڈر کے گھر سے 286 مشتبہ دہشت گردوں کو حراست میں لیا تھا۔ گذشتہ سال بحرین حکومت نے ایران سے تعلق اور ملک میں پرتشدد کارروائیوں کے الزمات کے تحت عیسی قاسم کی شہریت منسوخ کردی تھی۔

متعلقہ عنوان :