مالی میں مسلح شدت پسندوں کا سیاحتی مقام پر حملہ ،2 غیر ملکی ہلاک

ہلاک ہونے والی ایک خاتون فرانس اور افریقی ملک گیبون کی دوہری شہری تھی،دوسرے شخص کی شناخت نہیں ہو سکی،حملہ آوروں نے فائرنگ سے قبل اللہ اکبر کے نعرے لگائے تھے،حکام

پیر 19 جون 2017 14:53

مالی میں مسلح شدت پسندوں کا سیاحتی مقام پر حملہ ،2 غیر ملکی ہلاک
بماکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 جون2017ء) مالی کے دارالحکومت بماکو میں مسلح شدت پسندوں نے ایک سیاحتی مقام پر حملہ کرکی2 غیر ملکیوں کو ہلاک کر دیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق مالی کے دارالحکومت بماکو میں مسلح شدت پسندوں کے حملے میں 2غیر ملکی مارے گئے ۔

(جاری ہے)

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ہلاک ہونے والی ایک خاتون فرانس اور افریقی ملک گیبون کی دوہری شہری تھی جبکہ مرنے والے دوسرے شخص کی شناخت نہیں ہو سکی۔ عینی شاہدین کے مطابق حملہ آوروں نے فائرنگ سے قبل اللہ اکبر کے نعرے لگائے تھے۔ اس دوران یرغمال بنائے جانے والے 20 افراد کو بھی رہا کرا لیا گیا ہے۔ بماکو کا یہ نواحی علاقہ غیر ملکی سیاحوں میں کافی مشہور ہے۔

متعلقہ عنوان :