شہر کی 22 یونین کونسلوں میںترقیاتی کام جاری ہیں،مرزا الیاس بیگ

پیر 19 جون 2017 14:53

شہر کی 22 یونین کونسلوں میںترقیاتی کام جاری ہیں،مرزا الیاس بیگ
سرگودھا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جون2017ء)پاکستان مسلم لیگ ن عوام کی محرومیوں کا ازالہ کرنے کیلئے کوشاں ہے اور اس کیلئے تمام اقدامات بروئے کار لارہی ہے، یہ اسی پالیسیوں کا تسلسل ہے کہ سرگودھا میں ترقیاتی کاموں کا نیا باب شروع ہوچکا ہے اور اس وقت شہر کی 22 یونین کونسلوں میں مختلف ترقیاتی کام تیزی سے جاری ہیں ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار سینئر راہنما پاکستان مسلم لیگ ن مرزا الیاس بیگ نے کیا ۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم محمد نواز شریف نے پاکستان کو پر امن اور روشن بنادیا ہے۔انہوںنے کہا کہ یونین کونسل 18 میں ترقیاتی کاموں کا تسلسل بھی اسی سلسلہ کی کڑی ہے اور انشاء اللہ ہم نے حلقہ کے عوام سے جو وعدے کئے ہیں وہ ہر حال میں پورے کرینگے۔