سرکاری کالجز میں مرد و خواتین لیکچرارز بھرتی کرنے کا فیصلہ

پیر 19 جون 2017 14:53

سرکاری کالجز میں مرد و خواتین لیکچرارز بھرتی کرنے کا فیصلہ
سرگودھا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جون2017ء)حکومت پنجاب نے ضلع سرگودھا کے سرکاری کالجز میں مرد و خواتین لیکچرارز‘ اسسٹنٹ پروفیسرز اور پروفیسرز کیلئے بھرتیوں کے آغاز کافیصلہ کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

اس سلسلہ میں محکمہ کالجز کو ہدایت جاری کی گئی ہے کہ وہ ضلع بھر کے سرکاری کالجز میں خالی آسامیوں کی مکمل تفصیل فوری طور پر صوبائی محکمہ کالجز کو روانہ کریں تاکہ کالجز میں بھرتیوں کے عمل کو یقینی بنایا جاسکے۔ محکمہ تعلیم ذرائع کے مطابق اس وقت ضلع سرگودھا کے مختلف کالجز میں 100 سے زائد لیکچرار‘ اسسٹنٹ پروفیسر اور پروفیسرز کی آسامیاں خالی پڑی ہیں جن کو پر کرنے کیلئے جلد ہی اشتہار اخبارات میں شائع کیا جائے گا تاکہ خالی آسامیوں کو پر کیا جاسکے۔