ایران کو تقسیم کرنے کے امریکی عزائم کبھی کامیاب نہیں ہوسکتے،آیت اللہ خامنہ ای

پیر 19 جون 2017 14:53

ایران کو تقسیم کرنے کے امریکی عزائم کبھی کامیاب نہیں ہوسکتے،آیت اللہ ..
تہران ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جون2017ء) ایران کے رہبر انقلاب نے آیت اللہ خامنہ ای نے کہا ہے کہ امریکا اپنے عزائم میں کامیاب نہیں ہوسکتا۔ایرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق آیت اللہ خامنہ ای نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ امریکی حکام اسلامی انقلاب کی کامیابی کے شروع سے ملک میں اسلامی جمہوری نظام کی تبدیلی چاہتے تھے مگر وہ ایرانی قوم کو شکست نہ دے سکے اور یہ ایرانی قوم ہی ہے جو انھیں شکست دے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ امریکیوں کی حالیہ ایران مخالف ہرزہ سرائیوں کو مسترد کرتے ہوئے کہاکہ امریکی حکام جان لیں کہ وہ ہرگز ایرانی قوم کے خلاف اپنے عزائم میں کامیاب نہیں ہوسکتے بلکہ ایرانی عوام اپنے دشمنوں کو منہ توڑ جواب دیں گے۔انہوں نے کہاکہ گزشتہ 38 سال سے امریکی حکام ایران میں نظام کی تبدیلی چاہتے تھے مگر وہ ہر بار اپنے عزائم میں ناکام رہے اور آئندہ بھی ناکام ہوتے رہیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ وائٹ ہاوس کے نئے حکام ناتجربہ کاراورغیرپیشہ ور ہیں،ان کی ایران کو تقسیم کرنے کی خواہش کبھی پوری نہیں ہوں گی ۔

متعلقہ عنوان :