Live Updates

پاکستان میں کرپشن کاٹیلنٹ خوفناک،کرپشن سسٹم کوڈی ریل کررہی ہے،عمران خان

موٹوگینگ کوڈرہےفیصلہ شریف فیملی کیخلاف آیاتو سب کی باری آئیگی،قومی کرکٹ ٹیم کی فتح پربہت خوشی ہوئی،سرفرازاور ان کی ٹیم کوپھرمبارکباددیتاہوں۔چیئرمین پی ٹی آئی کی میڈیاسے گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 19 جون 2017 14:34

پاکستان میں کرپشن کاٹیلنٹ خوفناک،کرپشن سسٹم کوڈی ریل کررہی ہے،عمران ..
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔آئی پی اے۔19جون2017ء) : تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کی فتح پربہت خوشی ہے، سرفرازاور ان کی ٹیم کومبارکباد دیتا ہوں، پاکستان میں کرپشن کاٹیلنٹ خوفناک ہے، کرپشن سسٹم کوڈی ریل کررہی ہے،موٹوگینگ کوڈرہے کہ فیصلہ شریف برادران کے خلاف آیا تو باقی کی سب کی باری آئے گی۔ انہوں نے آج کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے۔

تاہم کرکٹ انفراسٹرکچرٹھیک کرنے کی ضرورت ہے۔بیس کروڑ افرادمیں ہماراایک بھی فرداولمپکس میں نہیں جاتا۔موجودہ کرکٹ ٹیم سپرپاورسے بہترٹیم بن سکتی ہے۔ہاکی اور سکواش کودیکھ لیں،ایک وقت چیمپینئزتھے۔ہمارے دورمیں کرکٹ اس لیے ٹھیک تھی کہ ہم نے انگلش کاؤنٹی میں جاکراپنے آپ کوپالش کیا۔

(جاری ہے)

عمران خان نے کہا کہ کسی بھی ملک کاوزیراعظم چیئرمین کرکٹ کوتعینات نہیں کرتا۔

اگروزیراعظم کرے گاتوسیاست آجاتی ہے۔نجم سیٹھی جیسے لوگ کرکٹ کوٹھیک نہیں کرسکتے۔چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ پاکستان میں کرپشن کاٹیلنٹ خوفناک ہے۔کرپشن ملک کوتباہ کررہی ہے۔یہ ٹیلنٹ ملک سے پیسہ چوری کرکے بیرون ملک بھیج دیتاہے۔کرپشن سسٹم کوڈی ریل کررہی ہے۔انہوں نے کہا کہ سندھ میں سڑکیں صرف کاغذات میں بنی ہیں۔لاڑکانہ میں 90ارب روپے پیسہ مختص کیاگیا۔

موٹوگینگ کوڈرہے کہ فیصلہ شریف برادران کے خلاف آیاتوباقی کی سب کی باری آئے گی۔انہوں نے کہا کہ پاناما کیس پاکستان کاتاریخی کیس ہے۔نوازشریف کہتامیرے پاس کچھ نہیں لیکن بیٹا84کروڑ بھیجتاہے۔900ارب روپے کی ملک سے باہرجائیدادخریدی گئی۔عمران خان نے کہا کہ میڈیاکاگارڈفادرہمارے پیسوں سے اشتہارات لیکرہمارے خلاف چل رہاہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات