خطے کی موجودہ صورتحال اسرائیل کو فلسطینیوں سے الگ کرنے کیلئے تاریخی موقع ہے، اسرائیلی اپوزیشن لیڈر

نیتن یاھو کی پالیسیوں کے نتیجے میں اسرائیل کیخلاف ہونے والی سازشیں بند نہیں کی جاسکی ہیں، سیمینار سے خطاب

پیر 19 جون 2017 14:40

خطے کی موجودہ صورتحال اسرائیل کو فلسطینیوں سے الگ کرنے کیلئے تاریخی ..
مقبوضہ بیت المقدس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جون2017ء) اسرائیل کے اپوزیشن لیڈر نے خطے کی موجود صورت حال کو اسرائیل کیلئے تاریخی موقع قرار دیتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسرائیل کو فلسطینیوں سے الگ تھلگ کردے۔اطلاعات کے مطابق اسرائیلی اپوزیشن رہنما’یتزحاق ہرٹزوگ‘ نے ایک کلچر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خطے کی موجودہ صورتحال اور عرب ملکوں میں اختلافات اسرائیل کیلئے فلسطینیوں سے الگ تھلگ ہونے کا نادرموقع ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت موجودہ حالات سے فائدہ اٹھاتے ہوئے خود کو دہشت گردی اور انتہا پسندی سے نمٹنے کیلئے فلسطینیوں سے الگ تھلگ کردے۔صہیونی اپوزیشن لیڈر نے کہاکہ اسرائیل کو درپیش خطرات کم ہوئے اور نہ ہی اسرائیل پر حملے بند ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

فلسطینیوں کی طرف سے اسرائیل پرحملوں میں کمی کا یہ مطلب نہیں کہ صہیونی ریاست محفوظ ہوگئی ہے۔ادھر اسرائیلی پارلیمنٹ کے ایک سینیر رکن اور اپوزیشن جماعت ’صہیونی کیمپ‘ کے رہنما عمیر بالیو نے وزیرعظم نیتن یاھو کی پالیسیوں کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ نیتن یاھو کی پالیسیوں کے نتیجے میں اسرائیل کے خلاف ہونے والی سازشیں بند نہیں کی جاسکی ہیں۔ حکومت فلسطینی مزاحمت کاروں کے حملوں کی روک تھام کے حوالے سے موثر اقدامات نہیں کررہی ہے۔

متعلقہ عنوان :