اسرائیل کی واری اردن میں فوجی مشقیں جاری

پیر 19 جون 2017 14:37

اسرائیل کی واری اردن میں فوجی مشقیں جاری
مقبوضہ بیت المقدس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جون2017ء) اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ وادی اردن میں مشقوں کا آغاز کردیا ہے ،چند روز تک جاری رہنے والی ان فوجی مشقوں میں فوج کی متعدد یونٹوں کے اہلکار حصہ لے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

اسرائیلی عبرانی نیوز ویب پورٹل کی رپورٹ کے مطابق فوجی مشقیں وادی اردن میں بیسن کے مقام پر جاری ہیں۔فوجی مشقوں کے دوران فوج کی غیرمعمولی نقل وحرکت دیکھے جانے کے ساتھ ساتھ زور دار دھماکوں کی آوازیں بھی سنی جاسکتی ہیں۔اسرائیلی فوج کے ترجمان کے مطابق وادی اردن میں جاری مشقیں پہلے سے طے شدہ شیڈول کا حصہ ہیں۔ ان مشقوں کامقصد صہیونی ریاست کو درپیش خطرات کا تدارک کرنے کیلئے دفاع کو مضبوط بنانا ہے۔

متعلقہ عنوان :