عیدالفطر کاچاند دیکھنے کے لئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کااجلاس 25جون کو ہوگا

پیر 19 جون 2017 14:37

عیدالفطر کاچاند دیکھنے کے لئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کااجلاس 25جون کو ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جون2017ء) عیدالفطر کاچاند دیکھنے کے لئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کااجلاس اتوار 29رمضان المبارک 25جون کو پشاور میں ہوگا ، اجلاس کی صدارت مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمٰن کریں گے۔

(جاری ہے)

وزارت مذہبی امور کے مطابق ملک بھر میں ضلعی اور ذونل کمیٹیوں کا اجلاس اپنے اپنے متعلقہ مقامات پر ہوں گے جبکہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی اجلاس ایڈمنسٹریٹر آف اوقاف کے دفتر میں 25جون کی شام بعد نمازعصر طلب کیاگیا ہے۔

علاوہ ازیں چاند رویت کی حوالے سے شہادتیں جمع کرنے کے لئے کنٹرول روم بھی قائم کردیا گیاہے ۔چاند کے حوالے سے اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمٰن ملک بھر سے موصول ہونے والی شہادتوںکو مد نظر رکھ کرکریںگے۔

متعلقہ عنوان :