الیکشن کمیشن ،ْاپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کے خلاف زمین پر قبضے سے متعلق درخواست خارج

زمین پر قبضے کا معاملہ سول عدالت کا ہے، درخواست الیکشن کمیشن میں نہیں متعلقہ فورم پردائرکی جائے ،ْچیف الیکشن کمشنر

پیر 19 جون 2017 14:37

الیکشن کمیشن ،ْاپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کے خلاف زمین پر قبضے سے متعلق ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جون2017ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کے خلاف زمین پر قبضے سے متعلق درخواست خارج کردی۔

(جاری ہے)

پیر کو چیف الیکشن کمیشن نے کہاکہ زمین پر قبضے کا معاملہ سول عدالت کا ہے، درخواست الیکشن کمیشن میں نہیں متعلقہ فورم پردائرکی جائے۔الیکشن کمیشن نے متفقہ طورپرقومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرکے خلاف درخواست مسترد کی ہے۔سکھرکے شہری عبدالغفارنے خورشید شاہ کے خلاف زمین پرقبضے کے الزام میں درخواست دائر کی تھی۔