موسلا دھار بارش کے باعث سپریم کورٹ کے کمرہ نمبر ایک کی چھت ٹپکنے لگی

عملے نے فوری طور پر کتابوں اور پرنٹرز سمیت سامان کو محفوظ مقام پر منتقل کردیا

پیر 19 جون 2017 14:37

موسلا دھار بارش کے باعث سپریم کورٹ کے کمرہ نمبر ایک کی چھت ٹپکنے لگی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جون2017ء) اسلام آباد میں جاری موسلا دھار بارش کے باعث سپریم کورٹ کے کمرہ نمبر ایک کی چھت ٹپکنے لگی ،ْعملے نے فوری طور پر کتابوں اور پرنٹرز سمیت سامان کو محفوظ مقام پر منتقل کردیا ہے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سحری سے ہونے والی بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہا ،ْ تیز بارش کے باعث عدالت عظمیٰ کے کمرہ نمبر ایک کی چھت ٹپکنے لگی ملازمین نے فوری طور پر متعلقہ دستاویزات کو محفوظ مقام پر منتقل کردیا ہے۔

متعلقہ عنوان :