انجمن طلبہ اسلام کے زیراہتمام راولاکوٹ میں لبیک یا رسول اللہ کانفرنس کا انعقاد

پیر 19 جون 2017 14:36

راولاکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 جون2017ء)انجمن طلبہ اسلام کے زیراہتمام راولاکوٹ میں عظیم الشان لبیک یا رسول اللہ کانفرنس کا انعقاد ،سرکردہ شخصیات کی شرکت ،تفصیلا ت کے مطابق راولاکوٹ کے مقامی الظہیر ہوٹل میں انجمن طلبہ اسلام کے زیراہتمام لبیک یارسول اللہ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی سالار کشمیر ائے ٹی آئی احتشام منظور عباسی ،صدرتقریب سجاد مصطفائی ناظم ضلع تھے ،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ناظم آزادکشمیر ائے ٹی آئی احتشام منظور عباسی نے کہا اگر کسی کی رگوں میں دوڑتے ہوئے خون کی پیمائش کرنی ہو تو ذکر خدا ،رسول ،صحابہ سے اندازہ ہوجاتا ہے آج کی کانفرنس میںتمام مسالک کے دوستوںکی شرکت خوش آئند ہے اس سے اچھا پیغام جائے گا حضرت آدم سے لیکر آج تک امت مسلمہ واحد چلی آرہی ہے فرقہ واریت کی گنجائش نہیں کانفرنس سے سجاد مصطفائی ،ایاز جوہر ،سمی الصائم،خرم ذوالفقار ،سفیر قادری ،علی رضاء ،احتشام مصطفائی ،پروفیسر رفاقت گردیز ی ،غالب اقبال ،منیراحمد قادری ،سردار محمد پرویز خان اور دیگر نے بھی خطاب کیا مہمان خصوصی نے اپنے خطاب میں کہا کہ اردو میں حمد ونعت شامل کروانے کے لیے ہم نے وزیراعظم کا راستہ روکا ہماری جدوجہد کے نتیجہ میں اردو کے اندر نعت ،حمد کے ابواب شامل ہوئے اور پارلیمنٹ میں باقاعدہ طور پر نعت اور حمد کے پروگرامات شروع کیے گے اس موقع پر افطار شرکاء میں افطار ڈنر کااہتمام کیا گیا