حکمرانوں کو عوا م کی مشکلات سے کوئی سروکار نہیں ‘ یاسمین راشد

پیر 19 جون 2017 14:35

حکمرانوں کو عوا م کی مشکلات سے کوئی سروکار نہیں ‘ یاسمین راشد
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جون2017ء) پاکستان تحریک انصاف پروفیشنلزفورم کی چیئرپرسن ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہاہے کہ نواز حکومت ملک وقوم کے لیے عذاب بن چکی ہے،حکمرانوں نے عو ام سے دو وقت کی روٹی چھینے کے ساتھ سا تھ سکھ چین بھی چھین لیا ہے، بجلی کی لوڈشیڈنگ نے عوام کا جتنا محال کر دیا ہے ، شدید گرمی میں بجلی کا نہ ہو نا کسی عذاب سے کم نہیں ہے ،حکمرانوں کو عوا م کی مشکلات سے کوئی سروکار نہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ بجلی کی لوڈشیڈنگ پر قابو پانے کے لیے ناکام منصوبوں کے فتیے کاٹنے کے سواکوئی کام نہیں کیا گیا ، حکمران غریب عوام کا جسم سے خون کا آخری قطر ہ تک نچوڑنے میں لگے ہوئے ہیں (ن) لیگ نے عوام پر ظلم کرنے کی انتہا کر دی ہے ڈنگ ٹپا پالیسی پر چلنے والے حکمرانوں نے غریب عوام کے مسائل میں کمی کرنے کی بجائے اضافہ کیا ہے ۔انہو ں نے کہا ہے کہ حکمرانو ں نے غریب عوام سے بنیا دی سہولتیں چھین لی ہیں ایک طر ف عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہی ہے تو دوسری طر ف بجلی کے بعد پانی بھی عوام کو دستیا ب نہیں ہے حکومت کی ترجیحات میں عوام کو ریلیف دینا شامل نہیں ہے عوام دشمن پالیسیاں ترک کر کے عوام کو بنیا دی سہو لتیں فراہم کرنے کیلئے تما م وسائل کو بروئے کار لائیں ۔

متعلقہ عنوان :