فرانس کے پالیمانی انتخابات میں صدر میکرون کی جماعت کو واضح اکثریت حاصل

قومی اسمبلی میں 156 خواتین منتخب ہو نے کاریکارڈ دوسرے مرحلے میں 42 فیصد افراد نے ووٹ کا حق استعمال کیا

پیر 19 جون 2017 14:14

فرانس کے پالیمانی انتخابات میں صدر میکرون کی جماعت کو واضح اکثریت حاصل
پیرس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 جون2017ء) فرانس کے پارلیمانی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں صدر میکرون کی جماعت نے واضح اکثریت حاصل کرلی۔فرانس کی قومی اسمبلی میں 156 خواتین منتخب ہوئیں جو ایک ریکارڈ ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق فرانس کے پارلیمانی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں 42 فیصد افراد نے ووٹ کا حق استعمال کیا۔ قدامت پسند میری لی پین کی جماعت کو ایک بار پھر شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔اعتدال پسند میکرون رواں سال مئی میں ہوئے صدارتی انتخابات میں ملک کے پہلے نوجوان صدر منتخب ہوئے تھے۔ نو منتخب صدر میکرون کی پارٹی ری پبلک ان دی موو ایک سال پہلے وجود میں آئی ہے۔

متعلقہ عنوان :