رمضان بازار:ق لیگ کی پلاسٹک ملی چینی کی فروخت کیخلاف تحریک التوائےکارجمع

چینی میں پلاسٹک کی آمیزش انسانی صحت کے لیے انتہائی خطرناک،معدے کے السراور کینسرکا باعث بنتی ہے،رکن صوبائی اسمبلی خدیجہ فاروقی

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 19 جون 2017 14:10

رمضان بازار:ق لیگ کی پلاسٹک ملی چینی کی فروخت کیخلاف تحریک التوائےکارجمع
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔آئی پی اے۔19جون2017ء) :مسلم لیگ (ق) نے پنجاب بھر کے رمضان بازاروں اور یوٹیلٹی سٹور،فیئر پرائس شاپس پر پلاسٹک ملی چینی کی فروخت پر پنجاب اسمبلی میں تحریک التوائے کار جمع کروادی ہے۔ رکن صوبائی اسمبلی خدیجہ عمرفاروقی اپنی تحریک التوائے کار میں کہا کہ صوبائی دارالحکومت سمیت دیگرشہروں میں سستے رمضان بازاروں، یوٹیلٹی سٹوروں اور فیئر پرائس شاپس میں فروخت ہونے والی چینی میں پلاسٹک دانے کی آمیز ش کا انکشاف ہوا ہے ۔

یہ آمیزش انتہائی گھٹیا ادر مضر صحت ہے ،ہسپتالوں کی پلاسٹک ویسٹ کا دانا بنا کر چینی میں ملایا گیا ہے جس کی فروخت کی جارہی ہے پلاسٹک دانا ویسٹ 10سے20روپے کلو ملتا ہے جبکہ چینی میں ملا کر اس کی قیمت55سے60روپے فی کلو ہوجاتی ہے ۔

(جاری ہے)

خدیجہ فاروقی نے کہا کہ منافع خورفوڈ مافیا انسانی صحت اور زندگیوں سے کھیلنے پر اتر آیا ہے ملز مافیا نے چینی میں مضر صحت قرار دیئے گئے میک پلاسٹ کی ملاوٹ کرڈالی جس کی تصدیق گھر گھر سے ہونے لگی ہے انہوں نے کہا کہ ماہرین کے مطابق چینی میں پلاسٹک کی آمیزش انسانی صحت کے لیے انتہائی خطرناک ہے جو معدے کے السر اور کینسر کا باعث بنتی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ انسانی جانوں سے کھیلنے والے مافیا کے خلاف کارروائی کی جائے اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی رپورٹ پنجاب اسمبلی کے ایوان میں پیش کی جائے ۔

متعلقہ عنوان :