برطانیہ، جنونی شخص نے نمازیوں پر وین چڑھادی، 2 افرادجاں بحق،10زخمی ،ڈرائیور گرفتار، مسلم کونسل کی مذمت

مسجد کے باہر وین ڈرائیور نے نمازیوں کو اس وقت کچلا جب وہ تراویح کے بعد مسجد سے باہر آرہے تھے

پیر 19 جون 2017 14:14

برطانیہ، جنونی شخص نے نمازیوں پر وین چڑھادی، 2 افرادجاں بحق،10زخمی ،ڈرائیور ..
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 جون2017ء) برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں فنزبری پارک اسٹیشن کے قریب ڈرئیوار نے مسجد سے تروایح پڑھ کر نکلنے والے افراد پر بس چڑ ھادی، حادثے کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 10 زخمی ہوگئے، پولیس نے ڈرائیور کو گرفتار کرلیا، ادھر مسلم کونسل برطانیہ نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وین ڈرائیور نے جان بوجھ کر گاڑی لوگوں پر چڑھائی ۔

۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق سیون سسٹر روڈ پر واقع فنزبری مسجد کے باہر وین ڈرائیور نے نمازیوں کو اس وقت کچلا جب وہ تراویح کے بعد مسجد سے باہر آرہے تھے۔ واقعے کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے وین ڈرائیور کو گرفتار کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

مسلم کونسل برطانیہ کا کہنا ہے کہ وین ڈرائیور نے جان بوجھ کر گاڑی لوگوں پر چڑھائی جبکہ عینی شاہدین کے مطابق یہ علاقہ خاصا مصروف تھا کیونکہ رمضان کے سبب لوگ یہاں شام کی نماز ادا کرنے آئے تھے۔

سیون سسٹرز روڈ کے قریب ایک فلیٹ میں رہنے والی عینی شاہد کا کہنا تھا کہ نے واقعے کے بعد ہر کوئی چیخ رہا تھا۔ کہ وین نے لوگوں کو ٹکر مار دی ہے۔ لوگ مسجد سے نماز ادا کر کے نکل رہے تھے کہ وین نے انھیں ٹکر مار دی۔لندن میٹروپولیٹن پولیس نے سیون سسٹرز روڈ کو بند کر دیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی دیگر ہنگامی خدمات کی تعیناتی کی گئی ہے۔ اس حادثے کی ایک آن لائن ویڈیو میں لوگوں کو زخمیوں کی مدد کرتے ہوئے اور ایک آدمی ایک زخمی کو ہنگامی طبی امداد دیتے دیکھا جا سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :