لاہورہائیکورٹ:سربراہ جماعت الدعوہ حافظ سعید کی رہائی کیلئےدائردرخواست پرسماعت

درخواست پرفیصلہ3جولائی تک موخر،حافظ سعید کونظربند کرناغیرقانونی اورغیرآئینی ہے،درخواست گزار

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 19 جون 2017 13:57

لاہورہائیکورٹ:سربراہ جماعت الدعوہ حافظ سعید کی رہائی کیلئےدائردرخواست ..
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔آئی پی اے۔19جون2017ء) : جماعت الدعوہ کے سربراہ حافظ سعید کی رہائی کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست پرسماعت ہوئی، جس میں درخواست گزار نے مئوقف اختیار کیا کہ حافظ سعید کی نظر بندی غیرقانونی اور غیر آئینی اقدام ہے،حافظ سعید کو رہا کیاجائے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں حافظ سعید کی نظربندی کےخلاف درخواست پرجسٹس عبدالسمیع خان کی سربراہی میں 2رکنی بنچ نےدرخواست پر سماعت کی۔

حافظ سعید کی نظر بندی کیخلاف درخواست اے کے ڈوگر کے توسط سے دائر کی گئی۔ درخواست گزارنے عدالت سے استدعا کی ہے کہ حافظ سعید کونظربند کرنا غیرقانونی اور غیرآئینی ہے۔ عدالت متعلقہ حکام کوحافظ سعید کی رہائی سےمتعلق احکامات دے۔ لاہورہائیکورٹ نے درخواست پر فیصلہ 3 جولائی تک موخر کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :