حکومت پنجاب نے چیمپئنز ٹرافی کی فاتح قومی ٹیم کے استقبال کےلئے کمیٹی تشکیل دےدی

پیر 19 جون 2017 13:53

حکومت پنجاب نے چیمپئنز ٹرافی کی فاتح قومی ٹیم کے استقبال کےلئے کمیٹی ..
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار19جون۔2017ئ) حکومت پنجاب نے چیمپئنز ٹرافی کی فاتح قومی کرکٹ ٹیم کے استقبال کےلئے کمیٹی تشکیل دے دی ہے ۔ ذرائع کے مطابق وزیراعلی ٰشہبازشریف نے ٹیم کی وطن واپسی پروالہانہ استقبال کی ہدایت دی ہے ۔

(جاری ہے)

اس مقصد کے لیے صوبائی وزیررانامشہودکی زیرقیادت کمیٹی استقبالی پروگرام کوحتمی شکل دےگی،استقبالی کمیٹی کھلاڑیوں کو انعامات کی سفارشات پیش کرے گی۔