خیبر پختونخواہ حکومت کی احتجاجی ینگ ڈاکٹرز کو مذاکرات کی پیشکش

ینگ ڈاکٹرز کو خط ارسال،10روز میں معاملات حل کرانے کی یقین دہانی ،خط کا متن

پیر 19 جون 2017 13:56

خیبر پختونخواہ حکومت کی احتجاجی ینگ ڈاکٹرز کو مذاکرات کی پیشکش
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جون2017ء) محکمہ صحت خیبر پختونخواہ نے ینگ ڈاکٹروں کو مزاکرات کی پیش کش کرتے ہوئے ینگ ڈاکٹر ز ایسو سی ایشن کو خط ارسال کر دیا میڈیا رپورٹس کے مطابق محکمہ صحت خیبر پختونخواہ کی جانب سیینگ ڈاکٹر ز ایسو سی ایشن کو لکھے گئے خط میں اس بات کی یقین دہانی کر ائی گئی ہے کہ حکومت ان کے مطالبات پر غور کر رہی 10روزمیں ینگ ڈاکٹرز کے معاملات انشاء اللہ حل ہو جائیں گے خط میں کہا گیا ہے کہ ینگ ڈاکٹر ز اپنے مطالبات کی فہر ست حکومت کو فراہم کر ے مطالبا ت کی فہر ست ملنے کے بعد کمیٹی بنائی جائے گی جو کہ ینگ ڈاکٹرز سے ان کے جائز مطالبات کے حوالے سے مزاکرات کر ے گی تاہم ینگ ڈاکٹرز کو بھی اس بات کی یقین دہانی کرانی ہو گی کہ میٹی کے ساتھ ہونے والے مزاکرات کے دوران کسی قسم کی ہٹرتال نہیں کر یں گے

متعلقہ عنوان :