عید سے پہلے اپنا جواب جمع کرا کے ہم نے ثابت کر دیا ہے کہ ہم اداروں کی پاسداری کرتے ہیں،دانیال عزیز

پیر 19 جون 2017 13:55

عید سے پہلے اپنا جواب جمع کرا کے ہم نے ثابت کر دیا ہے کہ ہم اداروں کی ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جون2017ء) پاکستان مسلم لیگ کے رہنما دانیال عزیز نے اپنے خلاف دائر توہین عدالت مقدمے کی سماعت کے بعد الیکشن کمیشن سے باہر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ عید سے پہلے اپنا جواب جمع کرا کے ہم نے ثابت کر دیا ہے کہ ہم اداروں کی پاسداری کرتے ہیں جبکہ عمران خان نے الیکشن کمیشن سمیت تمام اداروں کی تذلیل کی ہے،عمران خان ہر عدالت سے مفرور ہیں اور اپنے خلاف دائر مقدمات کا جواب ہی نہیں دیتے کیونکہ ان کے پاس جواب ہے ہی نہیں۔

(جاری ہے)

ن لیگ ہر جگہ احتساب کے لئے پیش ہو کر ریکارڈ قائم کر رہی ہے،وزیر اعظم تک اداروں کے سامنے احتساب کے لئے پیش ہوئے،انہوں نے کہا کہ عوام عمران خان کے ہتھکنڈوں کا جواب سال 2018 میں ایک بار پھر ن لیگ پر اعتماد کر کے انہیں ووٹ دے کر دیں اور یہ پتہ چلنا چاہیئے کہ اس ملک میں عوام کی حکمرانی چلتی ہے۔ انہوں نے جمہوریت کے خلاف واردات کے طریقہ کار کا ہمیشہ ہمیشہ خاتمہ ہونا چاہیئے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کے لئے آخری میں یہی پیغام ہے کہ معتبراداروں کا احترام سیکھیں ان کے آگے سر جھکانا سیکھیں اور تھوڑی تمیز سیکھ لیں جو انہیں بالکل بھی نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :