قائداعظم تھرمل پاور پلانٹ بھکھی پر ہنگامی فرضی مشقوںمیں تمام اداروں کی بروقت کاروائی

ایمرجنسی اداروں کی کارکردگی جانچنے کیلئے موک ایکسرسائز کا اہتمام کیا گیا

پیر 19 جون 2017 13:48

قائداعظم تھرمل پاور پلانٹ بھکھی پر ہنگامی فرضی مشقوںمیں تمام اداروں ..
شیخو پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جون2017ء) قائداعظم تھرمل پاور پلانٹ ، بھکھی کے ورکنگ ایریا میںفرضی دہشت گردوں کے حملے کی اطلاع پر پولیس، ریسکیو1122 ، سی ٹی ڈی، ایلیٹ فورس، سول ڈیفنس اور دیگر متعلقہ اداروں کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے۔ ہنگامی صورتِ حال سے نمٹنے کیلئے ایمرجنسی اداروں کی تیاریوں کا جائزہ لینے کیلئے موک ایکسرسائز ترتیب دی گئی تھی جس میں تمام ایمرجنسی اداروں کو فرضی اطلاع دے کر موقع پر کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔

مختلف اداروں نے باہمی اشتراک سے کاروائی کرتے ہوئے موقع پر رسائی یقینی بنائی اور تعاقب کرکے فرضی دہشتگردوں کو قابوکرلیاجبکہ واقع میں زخمی ہونے والے افراد کو ریسکیو1122کی طرف سے ابتدائی طبی امداد دے کر ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال شیخوپورہ منتقل کیاگیا۔

(جاری ہے)

قائداعظم تھرمل پاور پلانٹ بھکھی میں کی جانے والی فرضی مشق کی نمائیندگی کے لئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرسرفراز احمد ورک،ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو1122 رانا اعجاز احمداور ضلع انتظامیہ سے اسٹنٹ کمشنر شیخوپورہ بھی موقع پر موجود تھے جبکہ دیگر متعلقہ اداروں کے افسران نے بھی موک ایکسرسائز میں بھر پور کارکردگی کا مظاہرہ کیا ۔

ریسکیو 1122کی نمایا ں فرضی مشقوں کے علاوہ سی ٹی ڈی، اور ایلیٹ فورس کی کاروائی کو بھی سراہا گیا اس موقع پرڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو1122 رانا اعجاز احمدنے بتایا کہ ایمرجنسی صورت حال سے نمٹنے کے لئے ہر دم تیار رہنا ضروری ہے ریسکیو جوان جذبے سے سر شار ہیں اور اپنی ڈیوٹی بخوبی سرانجام دے رہے ہیں انہوں نے ریسکیو ٹیم کی خدمات کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ اس قسم کی فرضی مشقوں کا مقصد تمام اداروں کا آپس میں باہمی رابطہ، آلات کی تیاری اور درستگی کی تصدیق ہے جس کی بدولت مختلف حالات میں موجودہ وسائل کا درست استعمال ممکن ہو پاتا ہے۔اس مشق کا مقصد بھی تمام آلات کو چیک کرنا اور ہنگامی صورتحال کے لئے تیار رہنا ہے۔

متعلقہ عنوان :